Type Here to Get Search Results !

(ن) لیگ اہم رہنما کو فائرنگ سے زخمی کر دیا گیا https://ift.tt/qFUXjyl

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) فیروزوالہ کے جنرل سیکرٹری طارق کھوکھر کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، طارق کھوکھر کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی پیر اشرف رسول سمیت مقامی لیگی قیادت ہسپتال پہنچ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد نے مسلم لیگ(ن) فیروز والا کے جنرل سیکرٹری طارق کھوکھر پراس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر جارہے تھے۔ فائرنگ کی زد میں آکر طارق کھوکھر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طو رپر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول سمیت مقامی لیگی قیادت میو ہسپتال پہنچ گئی ۔

The post (ن) لیگ اہم رہنما کو فائرنگ سے زخمی کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/Z8FCK4y

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.