Type Here to Get Search Results !

نئی آڈیو میں پہلے سے بھی زیادہ بری ایڈیٹنگ کی گئی، ذلفی بخاری https://ift.tt/HR4XQYO

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کا مبینہ نئی آڈیو لیکس سے متعلق کہنا ہے کہ اس دفعہ پہلے سے بھی زیادہ بری ایڈیٹنگ کی گئی۔یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہاکہ جعلی آڈیوز جیسی حرکت کوئی اخلاق سے گرا ہوا شخص یا حکومت ہی کر سکتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ پہلے بھی کہا تھا کہ آڈیو کی فارنزک کے اخراجات میں اٹھانے کو تیار ہوں۔ذلفی بخاری نے کہا کہ ایسی جعلی آڈیوز کا مقصد صرف خاندانوں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے۔

The post نئی آڈیو میں پہلے سے بھی زیادہ بری ایڈیٹنگ کی گئی، ذلفی بخاری appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/4t5YbEk

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.