مریدکے(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ روس سے تیل سستا ملتا ہے تو لیں گے ، ہمسایہ ممالک سے تعلقات اچھے رکھنا چاہتے ہیں مگر کسی بلاک کا حصہ نہیں بن سکتے ،عمران خان حد سے گزر گیا ہے ،ملک اور اداروں کو کمزور کرنے کی باتیں برداشت نہیں کی جائیں گی
اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان کی گرفت ہو ۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما چوہدری ارشد ورک چوہدری انعام اللہ ورک کے ڈیرہ پر گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان باتیں کرتا ہے اس کا ایجنڈا واضع ہے اسلام دشمن اور پاکستان مخالف قوتوں کے اشارے پر چل رہے ہیں اس کا مقصد سیاست کی آڑ میں اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنا اور افراتفری پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنا ہے ،میں سمجھتا ہوں اب وقت آگیا ہے اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اسکی گرفت کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حد سے گزر گیا ہے ،ملک اور اداروں کو کمزور کرنے کی باتیں برداشت نہیں کی جائیں گی ،اس کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔عمران خان کیخلاف کاروائی کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں اسلام آباد کی طرف منہ کیا تو سخت جواب ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ ہیں جبکہ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جس کے ایٹمی اثاثے غیر محفوظ ہیں اور کئی مرتبہ خبریں بھی آئی ہیں بھارت کے ایٹمی آلات چوری ہوئے امریکہ جس نے دنیا میں سب سے پہلے ایٹم بم استعمال کیا جس سے لاکھوں لوگ جان سے گئے ایٹمی دوڑ اور ایٹم استعمال کرنے میں پہل کرنے والا امریکہ ہے جس کے ایٹمی آلات سے دنیا محفوظ نہیں ہے پاکستان کیخلاف امریکہ کی بات مضحکہ خیز ہے اگر امریکہ پاکستان کی بجائے بھارت پر بات کرے تو سمجھ آتی ہے ۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ عالمی برادری کا بھارت کے معاملہ میں دوہرا معیار سمجھ سے بالاتر ہے بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ظلم ہورہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی جارہی ہے دنیا تجارتی مفادات کو دیکھ کر بھارتی مظالم سے چشم پوشی کررہی ہے جو کہ بہت بڑی زیادتی کہلاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ایٹمی ملک ہے اس کا پروگرام دفاع کیلئے ہے اور اس کی ایٹمی قوت امن کیلئے ہے اس جیسا محفوظ نظام دنیا میں کسی کے پاس نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین ہمارا آئرن بھائی ہے ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری دوستی پیار ہے
جس نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ بھی دیا اور مدد بھی کی روس ہمارا ہمسایہ ملک ہے اس سمیت ہر ہمسائے سے تعلقات اچھے رکھنا چاہتے ہیں روس سے اگر ہمیں تیل سستا ملتا ہے تو لیں گے مگر دنیا کو باور کرادیں ہم کسی بلاک کا حصہ نہیں بن سکتے سب سے دوستانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔
The post روس سے تیل سستا ملتا ہے تو لیں گے ، حکومت کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/C5gTrtw