Type Here to Get Search Results !

How to make beautiful life more beautiful

 How to make beautiful life more beautiful

How to make beautiful life more beautiful
How to make beautiful life more beautiful

خوبصورت زند گی کو مزید خوبصورت کیسے  بنائیں؟

دنیا میں جتنی بھی مخلوقات ہیں تتلی ان میں پہلے نمبر پر آتی ہے۔

آپ جب تتلی کو دیکھتے ہیں۔اس کےرنگ آپ کو حیران کر دیتے ہیں

آپ سوچتے ہیں کہ وہ قدرت کتنی خوبصورت ہے جس نے یہ مخلوق پیداکی۔یہ ایک مکھی ہوتی ہے

 چھوٹی سی مکھی اس طرح کی عام شہدکی مکھیاں یا گھروں میں جو بنبناتےرہتی ہیں یہ مکھی بھی اتنی ہی مکھی ہوتی ہے

 لیکن قدرت نے اس کے اوپر بڑے سے پر لگائے ہوتے ہیں اس کی جسامت سے چار گنا پانچ گنا بڑے پر ہوتے ہیں۔

 اور ہر پر کے اندر ایسے خوبصورت رنگ ہوتے ہیں ہیں کہ بس آپ دیکھتے جائیں اور سبحان اللہ کہتے جائیں

 ایسے ایسے پیٹرن قدرت نےتتلی کے کے پروں کے اوپر بنائے ہوتے ہیں کہ ہر پیٹرن آپ کوحیران کر دیتا ہے

 ہم جو جو کپڑے پہنتے ہیں اس کے پیٹرن بھی تتلی کے رنگوں اور پیٹرن سے لیے جاتے ہیں ان پیٹرن کو تتلی کی

 تصویریں بنا کر تشکیل دیا جاتا ہےتتلی کے جو رنگ ہوتے ہیں وہ آپ کو حیران کر دیتے ہیں لیکن اتنی خو بصورت

 مخلوق پیدا کیسے ہوتی ہے ہے یہ ایک ایسا فنامناہے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں تتلی کا ایک انڈا ہوتا ہے بہت ہی چھوٹا سا

 انڈہ ہوتا ہےتتلی اس انڈے کے اندر پروان چڑھتی ہے وہ مکھی کی طرح ہوتی ہے اس کے اوپر پر نہیں ہوتے۔انڈے

 کے خول کے اندر وہ ایک مکھی کی طرح پیدا ہوتی ہے قدرت جب اس کو پیدا کرنا چاہتی ہے تو اس انڈے کے اندر ایک

 چھوٹا سا سوراخ بنا دیتی ہے اس سوراخ میں سے لائٹ اند ر جاتی ہے اور اس تتلی کا سر اس سوراخ کی جانب ہو جا تا ہے اب وہ اس میں

 سے باہر نکلنا چاہتی ہے جب وہ باہر نکلنے کی کوشیش کرتی ہے تو اس کا سر اس سوراخ میں  پھنس جاتاہے اس کا سر سوراخ سے باہر اور

 اس کا پورا جسم اس خول کے اندر ہوتا ہےاب اس کے پاس ایک ہی آپشن ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح اپنے سارے جسم کو اس سوراخ میں

 سے باہر لے کر آنا ہے۔اگر وہ اس سوراخ سے باہر نہیں نکلتا تو  وہ مر جا تا ہے۔ اسی لیے تتلی کے بچوں کی زیادہ تعداد مر جاتی ہے۔

کیونکہ وہ سوراخ میں سے باہر نہیں آ پاتے۔ اس کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ باہر نکلے یا مر جائے۔ اب وہ تتلی کا بچہ کیا کرتا ہے

 زور لگاتا ہے۔اب قدرت کا سسٹم آپ دیکھیں  وہ جیسے جیسے زور لگاتا ہے اس کے پر نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ جہاں پر وہ زور لگانا بند

کر دیتا ہے وہاں پر رک جاتے ہیں۔اس کے پروں کا جو پیدا ہونا ہے وہ اس کے زور کےاوپر بیس کرتا ہے۔جتنا زیادہ وہ بچہ زور لگاتا ہے

اس کے پر اتنے بڑے اور اس پر اتنے زیادہ رنگ ہوتے ہیں۔ اتنے ہی خوبصورت پیٹرن ہوتے ہیں۔ بڑی تتلی ،بڑے رنگ ،

بڑے پیٹرن یہ ثابت کرتے ہیں۔ کہ اس کی پیدائش پر بڑا زور لگا تھا۔اس نے دنیا میں آنے کے لیے جنم لینے کے لیے بڑا زور لگایا تھا۔

ایک جو کامیاب آدمی ہوتا ہے اس کے بھی پر ہوتے ہیں۔ اس کے اوپر بھی ایک رنگین پیٹرن ہوتا ہے۔جنتے بڑے پر ہوتے ہیں ،

جتنے بڑے پیٹرن ہوتے ہیں ۔ وہ یہ ثابت کرتے ہیں ۔ کی اس نے اس مقام پر پہنچنے کے لیے بڑا زور لگایا تھا۔بڑی محنت کی تھی

 اس نے ، یہ بہت ہی چھوٹے سوراخ سے انتہائی محنت کر کے باہر نکلا ہے۔اگر یہ وہاں رک جاتا تو تتلی کے بچے کی طرح مر جاتا۔

یاد رکھیں کامیابی ایک چھوٹا سا سوراخ ہوتی ہے۔ اس سوراخ کے اندر سے آپ نے نکلنا ہوتا ہے۔جو نکل جاتا ہے۔وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔

اس کو ہم کامیاب کہتے ہیں ۔جو نہیں نکل پاتا ، وہ اس سوراخ کے داہنے پر مر جاتا ہے۔ کامیابی کو جب بھی دیکھیں ایک چھوٹے سے

سوراخ سے دیکھیں۔اگر آپ اس سوراخ سے نکل گئے آپ کامیاب ہوگئے۔اگر آپ نے ہمت نہ کی تو آپ اس سوراخ کے اند ر ہی

مرجائیں گے۔آپ پھر دنیا میں آئے یا نہ آئے ایک برابر ہے۔اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں اگر آپ چاہتے  ہیں بڑے بڑے پر ہوں

 آپ کے،ان کے اوپر خوبصورت قسم کے رنگ ہوں۔ بڑے ہی خوبصورت پیٹرن ہوں، دنیا آپ کو دیکھے اور کہے وہ کیا بات ہے

 آپ کی،تو پھر سوراخ میں سے نکلنے کے لیے زور لگائیں۔کا میابی کے اس  سوراخ سے نکلنے کے لیے پوری ہمت لگا دیں۔

آپ کامیاب ہو جائیں گے، دنیا آپ کے پروں کی تعریف کرے بغیر نہیں رہ سکے گی۔وہ کہے گی یہ وہ شخص ہے

جس نے خوبصورتی کو خوبصورت بنا دیا تھا۔اور اگر آپ نہیں کر سکتے تو  پھر تتلی کے ان بچوں کی طرح آپ بھی اس دنیا سے

خاموشی سے چلے جائیں گے۔جو پیدا ہی نہیں ہو سکے تھے۔ جنہوں نے پیدائش کے عمل کے دوران ہمت ہار دی تھی۔

ہمت نہ ہاریں تتلی بنیں،اور زور لگائیں۔نکلیں اس کامیابی کے اس سوراخ سے جس سے جو بھی نکلتا ہے کامیاب ہو جاتا ہے

خوبصورت بن جاتا ہے۔ لوگ اس کی مثالیں دیتے ہیں۔


Post a Comment

2 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
  1. Casino: Why is gambling the most dangerous of all
    A casino gambling gri-go.com addict is simply gambling the most jancasino.com dangerous worrione of mens titanium wedding bands all other people. A gambler's life is not nba매니아 just about the outcome of an action,

    ReplyDelete
  2. Casino Bonus Codes - December 2021
    No deposit bonus casino promotions. septcasino.com We recommend 도레미시디 출장샵 2021 casino bonus codes and 토토 사이트 promos for new players. febcasino We also list new casino bonuses for December poormansguidetocasinogambling 2021.

    ReplyDelete