Type Here to Get Search Results !

مسجد ابراہیم میں یہودی آباد کاروں کی ڈانس پارٹی، نمازیوں کو مسجد سے زبردستی نکال دیا گیا https://ift.tt/Pokq6xw

یروشلم(این این آئی)یہودی آباد کاروں نے ہیبرون کی ابراہیمی مسجد کے اندر اپنی ایک مذہبی رسم کے بہانے میوزیکل پروگرام رکھا اور گانوں پر رقص بھی کیا۔عالمی میڈیا کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کے ایک گروپ نے یروشلم کی مسجد ابراہیم میں میوزیکل بینڈ بلوایا اور رقص کی محفل سجائی۔ میوزیکل بینڈ کے گانوں پر یہودی رقص بھی کرتے رہے۔عینی شاہدین نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے پہلے نمازیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالا اور پھر مذہبی تقریب کے نام پر میوزیکل پروگرام کیا۔ مسجد ابراہیم میں رقص کی دل خراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں یہودیوں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار واضح نظر آ رہا ہے۔

The post مسجد ابراہیم میں یہودی آباد کاروں کی ڈانس پارٹی، نمازیوں کو مسجد سے زبردستی نکال دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/hRPMsUb

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.