لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے آر وائی گروپ کے مالک مخدوم عمر شہریار کے خلاف مونس الٰہی کی مبینہ منی لانڈرنگ میں معاونت کے الزام میں تحقیقات شروع کردی۔نجی ٹی وی نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخدوم شہریار نے مونس الٰہی کی
مبینہ منی لانڈرنگ میں معاونت کی، مخدوم شہریار نے مونس الٰہی کے3 ایجنٹوں کومنی لانڈرنگ میں مدد فراہم کی ہے۔نجی ٹی وی نے ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مخدوم شہریار محمد خان بھٹی،واجد بھٹی اور دیگرڈائریکٹرز نے بھی مبینہ منی لانڈرنگ میں معاونت کی۔دستاویزات کے مطابق 2020 میں میں مخدوم عمرشہریار، طارق جاوید کے31 فیصد شیئر تھے تاہم اس سے قبل رحیم یار خان شوگر مل کے تمام شیئرز مخدوم عمر شہریار کی ملکیت تھے۔ بعد میں بے نامی داروں کے ذریعے کچھ شیئرزمونس الہی اور فیملی کو منتقل کر دیئے گئے۔حکام کے مطابق 2007 میں آر وائی کے شوگر مل بنانے کی منظوری حاصل کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ممانعت کے باوجود پنجاب ڈیپارٹمنٹ آف انڈسٹریز سے شوگر مل کی کیپسٹی بڑھانے کا این او سی جاری ہوا۔ اس مبینہ منی لانڈرنگ میں دوسرے کمپنیوں اورملوث کرداروں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
The post منی لانڈرنگ میں معاونت کا الزام، خسرو بختیار کے بھائی کے خلاف تحقیقات شروع appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/nkaxOiY