Type Here to Get Search Results !

عمران خان سے منسوب قرارداد پر اسلام آباد بار کی وضاحت سامنے آگئی https://ift.tt/Pokq6xw

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے خاتون جج سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے منسوب قرارداد کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ افراد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ افراد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا، اسلام آباد بار نے عمران خان سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ من گھڑت نوٹس کو قرارداد بناکر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا گیا، اسلام بار ایسوسی ایشن جھوٹی قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔اسلام آباد بار کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بقا پر یقین رکھتی ہے، ایسوسی ایشن سیاسی جماعتوں کی بقا اور سیاسی جماعتوں کے وجود پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔

The post عمران خان سے منسوب قرارداد پر اسلام آباد بار کی وضاحت سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/upRbzWh

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.