Type Here to Get Search Results !

پاکستانی ٹیم کو ملنے والے کھلاڑیوں میں پی ایس ایل کا بہت اہم کردار ہے، محمد رضوان https://ift.tt/EZX9VS5

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی کھلاڑی سے بھی پوچھ لیں وہ پی ایس ایل کو مشکل قرار دے گا۔انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم کو پتا ہے کہ پی ایس ایل نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ شروع میں باتیں ہورہی تھیں کہ پی ایس ایل کامیاب نہیں ہوگا لیکن اب بطور کھلاڑی ہمیں لگ رہا ہے کہ پی ایس ایل نے دنیا میں دھوم مچادی ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ اگر ہم کہہ رہے تھے کہ آئی پی ایل ہے لیکن اس وقت غیرملکی کھلاڑیوں سے پوچھا جائے جو یہاں سے کھیل کر جاتے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ دنیا کی سب سے مشکل لیگ پاکستان کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو جو کھلاڑی مل رہے ہیں اس میںپی ایس ایل کا بہت اہم کردار ہے۔

The post پاکستانی ٹیم کو ملنے والے کھلاڑیوں میں پی ایس ایل کا بہت اہم کردار ہے، محمد رضوان appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/yOGAjJz

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.