Type Here to Get Search Results !

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان کردیا https://ift.tt/TJkqHAc

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس بات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں، ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے گی، مضبوط معیشت کے بغیر سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔پاکستانی سفارت خانے کی ظہرانے کی تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ہفتے کے دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔جہاں وہ اب تک امریکا کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور نائب وزیرِ خارجہ وینڈی شرمین سے ملاقات کر چکے ہیں۔امریکا میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت اگلے ماہ پوری ہو رہی ہے۔

The post آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/yThUsSL

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.