Type Here to Get Search Results !

چند روز کے دوران امریکی ڈالر 15 روپے 75 پیسے سستا ہو گیا https://ift.tt/TJkqHAc

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)گزشتہ آتھ روزکے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15 روپے 75 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔آج بروز بدھ تیسرے کاروباری روز کے دوران  انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 74 پیسے سستا ہوا

جس کے بعد اس کی قیمت 223 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے۔

The post چند روز کے دوران امریکی ڈالر 15 روپے 75 پیسے سستا ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/98Sg1NW

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.