Type Here to Get Search Results !

عمران پوری دنیا اور ملک کے سامنے خود ایکسپوز ہوگئے ،مولا نا فضل الرحمان کی شدید تنقید https://ift.tt/hD9W8CA

لورالائی(این این آئی ) پی ڈی ایم کے سربراہ و جے یو ائی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ اسلام آباد میں جے یو آئی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار حفیظ لونی کی قیادت میں لورالائی اور دکی کے وفد نے ملاقات کی ۔انہوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے خلاف الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں انھیں نااہل قرار دیکر

انکو سند یافتہ چور ثابت کردیا ہم پر الزامات لھانے والے کو آج پوری دنیا اور ملک کے سامنے خود ایکسپوز ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ اور دھونس دھکمیوں کے سامنے پہاڑ بن کر کھڑے ہیں انکے اسلام آباد کو فتح کرنے کے ارادے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ریاست موآج مظبوط ہاتھوں میں ہے، اگر انہوں نے اسلام آباد میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوئی کوشش کی تو وازرت داخلہ نے پوری تیاری کرلی ہے عمران خان نہتے عوام اور ہمارے فورسز کو لڑانے کے چکر میں ہیں وہ محض کرسی تک پہنچنے کیلئے ملکی نظام کو داو پر لگانا چا ہتے ہیں ریاست اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھی گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان کی فسادی سیاست کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں انکے مطالبہ پر عام الیکشن کے مطالبے کو پی ڈی ایم کی قیادت اور وفاقی کابینہ نے مسترد کر دیا ہے ملک ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے، دوسرے جانب الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن ہی تیار نہیں ہے ،ملک میں انتخابی اصلاحات مردم شماری اور اسکے بعد نئی حلقی بندیاں کراکر ہی عام الیکشن ممکن ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی غلام بنا دیا تھا عمران خان کی نااہلی نے ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ،ہم چار سال تک ان سے کہتے رہے کہ الیکشن کرادو لیکن وہ اپنے ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم رہے ،اب حکومت کو بہت کام کرنا ہے، جے یو ائی اگلے الیکشن میں بلوچستان کے پی کے سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کریگی عمران خان خان کی سیاست فساد فتنہ اور جھوٹ پر مبنی ہے، ملک میں خانہ جنگی کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائیگا ،

جے یو ائی کی سیاست ہی ملک کو سیاسی معاشی اور اقتصادی بحرانوں سے نکال سکتی ہے ،ہم ملک میں اسلامی و ٖفلا حی نظام کے قیام کیلئے پارلیمانی طرز جمہوریت کے تحت ہی تبدیلی کی کوشش کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی ائی کامیاب نہیں ہوئی بلکہ پی ڈی ایم جیتی ہے ،پی ٹی ائی کی اپنی چھوڑی ہوئی نشستوں پر الیکشن میں پی ٹی ائی نے قومی اسمبلی کی دو سیٹیں ان سے چین لیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی پارٹی میں سے کوئی امیدوار نہیں ملا اور نہ انھیں کسی پر اپنے سو ا کسی اور پر اعتبار ہے ،اتحادی حکومت ملک میں ائین و قانون کے تحت اسمبلی کے اندر تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں آئی ہم بیرونی سازش پر کسی صورت یقین نہیں رکھتے ملک میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہے ہیں ،کرسی اور اقتدار کیلئے اپنے اصولوں کی پامالی کا سوچھ بھی نہیں سکتے ،

عمران خان لانگ مارچ ضرور کریں لیکن وہ پرامن ہونا چاہئے ،ہم نے بھی ملک اور اسلام آباد میں مارچ کئے لیکن اکی گملہ نہیں ٹھوٹا ،انکے احتجاج میں ہمیشہ فساد کا عنصر شامل ہوتا ہے ،وہ املاک سمیت درختوں کو بھی نہیں بخشتے وہ آگ لگانے کی سیاست نہ کریں ایسی نوبت انکے احتجاج میں آئی تو وزارت داخلہ نے بھی پوری تیاری کرلی ہے اور اسلام آباد کی سیکیورٹی کو ہر صورت محفوظ بنائینگے

ایحادی حکومت یڈ زون میں انکو داخلے کی کسی صورت اجازت نہیں دیگی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان اس نازک ااور کھٹن حالات میں بھی احتجاج کی سیاست سے باز نہیں آرہے جبکہ وہ ضد آنا پرستی اور ہٹ دھرمی سے کام لیکر اداروں پر الزامات کی بارش اور بھتان تراشی سے باز نہیں آرہے

جو کہ لمحہ فکریہ ہے اقتدار آنی جانی چیز ہے لیکن اس وقت ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور سندھ کے پی کے اور بلوچستان کے سیلان متاثرین مسیحاٰ کے منتظر ہیں، عمران خان نے ٹیلی تھون منعقد کرکے بھی سیاست کی آج تک بلوچستان کا دورہ تک نہیں کیا ،وہ بلوچستان کو اس لیئے اہمیت نہیں دے رہے کہ یہاں سے انکو کوئی سیاسی پزیرائی کھبی نہیں ملی ا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام الیکشن اگست 2023 میں کرائینگے آرمی چیف کی تقرری کو عمران خان سیاست کی بھینٹ نہ چڑہائیں یہ معمول اور سیاست سے ہٹ کر تمام تر معاملہ ائین و قانون کے تحت نمٹائے گے اور وزیر اعظم اپنے ائینی اختیار کا استعمال کر کے ہی اس اہم ترین تقرری کا فریضہ انجام دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست میں اب کوئی نئی بات نہیں رہی وہ صرف الزامات اور نت نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں جس پر عوام کان نہ دھریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو عمران خان کے جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں ۔انہوں نے معتبر صاحافی ارشد شریف کے کینیا میں

پولیس کے گولی سے شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور انکے خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس دلخراش واقعہ کی تحقیق کرینگے اور اصل صورتحال جلد قوم کے سامنے لائینگے ۔

The post عمران پوری دنیا اور ملک کے سامنے خود ایکسپوز ہوگئے ،مولا نا فضل الرحمان کی شدید تنقید appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/DuLqsZH

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.