اسلام آباد (این این آئی)ملکی تاریخ کا انوکھا پارلیمانی واقعہ،حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر صدر کے خطاب کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کردیا،اپوزیشن لیڈر بھی ایوان سے نکل گئے،وزیر اعظم نے اجلاس میں شرکت ہی نہ کی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اسیر رکن علی وزیر کو ایوان میں نہ لانے پر احتجاج کیا اور پلے کارڈ اٹھا کر نعرے بازی کرتے رہے۔صدر عارف علوی نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا آغاز کیا تو اپوزیشن لیڈر راجا ریاض اور وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی نشستوں سے اٹھ کر بولنا شروع ہوئے،حکومتی ارکان پہلے آپس میں خوش گپیاں کرتے رہے اور پھر ایوان سے نکل گئے۔
The post ملکی تاریخ کا انوکھا پارلیمانی واقعہ،حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر صدر کے خطاب کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/gPeXhSl