اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چینی سفیر نونگ رنگ نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے ملک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی عملی مدد کریں ۔مختلف زبانوں کے سب ٹائٹل کے ساتھ جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد چین نے اب تک تقریبا 90 ملین ڈالر امداد دی ہے۔پاکستان میں چینی سفیر نے کہا کہ اعلان کردہ امداد پاکستان کو ملنے والی سب سے بڑی امداد ہے۔انہوںنے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے ملک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی عملی مدد کریں۔
The post پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے مشکل میں پاکستان کی عملی مدد کریں،چینی سفیر appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/4RVCT3I