کراچی (این این آئی)ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرنے والے نیب کراچی کے دو پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے دو پراسیکیوٹرز ریاض عالم اور شہباز سہوترا نے استعفے نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دئیے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں پراسیکیوٹرز نے استعفوں کی تصدیق کردی ہے ، ریاض عالم کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں پر اسیکیوٹرز احتساب عدالتوں، سندھ ہائیکورٹ میں ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کر رہے تھے۔دونوں پراسیکیوٹرز 4 سال سے نیب میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ تاہم استعفوں کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
The post نیب کراچی کے دو پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/YNCDbU4