کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف مالیت کے ختم کیے گئے پرائز بانڈز کی انکیشمنٹ کیلئے7ماہ کی نئی مہلت دیدی۔اسٹیٹ بینک کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے
پرائز بانڈز گزشتہ عرصے میں ختم کر دیے تھے، ان پرائز بانڈز کو انکیشمنٹ، تبدیلی یا بینک اکانٹس میں جمع کرانے کی تاریخ 23 مارچ 2022 تک تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ تاریخ گزرنے کے بعد ایسے پرائز بانڈز رکھنے والے سیکڑوں شہری اپنے سرمائے سے محروم ہو رہے تھے۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق تاریخ ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کے پاس اس طرح کے پرائز بانڈز موجود تھے جن کی انکیشمنٹ نہیں ہو پا رہی تھی۔ایسے شہریوں کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بندکیے گئے پرائز بانڈز اب آئندہ سات ماہ کے دورانیے میں تبدیل یا کیش کرائے جاسکتے ہیں، ختم کیے گئے مختلف مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی اب آخری تاریخ 30 جون 2023 تک ہے۔
The post ختم کیے گئے پرائز بانڈز مالکان کو انکیشمنٹ کیلئے7 ماہ کی مزید مہلت مل گئی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/mcpF7vV