Type Here to Get Search Results !

50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز ہی لئے جائیں گے، نیب کا نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کا فیصلہ https://ift.tt/IVmXtLr

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے ادارے سے متعلق نئے قانون پر من و عن عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔نیب اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز ہی لیے جائیں گے، دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم از کم 100 ہونے پر کیس لیا جائے گا۔نیب اعلامیے کے مطابق احتساب عدالتوں سے واپس بھجوائے گئے کیس سیشن کورٹس میں بھیجے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ نجی افراد کو ریفرنس قانون کے مطابق کارروائی کیلئے واپس بھجوائے جائیں گے۔

The post 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز ہی لئے جائیں گے، نیب کا نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/ceJAUKf

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.