اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں پیٹرول اور پام آئل کی قیمتیں کریش کر چکی ہیں، پاکستان میں عوام پر پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ اگریہ حکومت برقراررہی تومڈل کلاس مکمل طور پرغربت کی لکیر سے نیچے چلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مہینے کے اخراجات پورے کرناناممکن ہو چکا ہے، 72 رکنی کابینہ والے وزیرِ اعظم بیرونی دوروں پر ہیں۔واضح رہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول فی لیٹر 1 روپیہ 45 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
The post دنیا میں پٹرول اور پام آئل کی قیمتیں کریش کر چکی ہیں،پاکستان میں پھر بھی عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/ZNX7hSV