کراچی (آن لائن) پاکستانی لڑکی کے لیے سب سے بڑا تعلیمی اعزاز۔ کراچی کے ضلع کیماڑی سے تعلق رکھنے والی دبئی میں زیر تعلیم طالبہ زارا زاہد علی شاہ کو 17 ستمبر کی شام مونٹ فورٹ یونیورسٹی دبئی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں مسلسل اعلیٰ تعلیمی نتائج کی بنیاد پر یوکے کیمبرج بورڈ کی جانب سے اے لیول کیٹیگری حاصل کرنے پر تیسرے انٹرنیشنل مڈل ایسٹ ایجوکیشن ایوارڈز 2022 سے نوازا گیا۔ اکیڈمک سپر اچیورز ایوارڈ 2022 دیا گیا ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی زارا واحد پاکستانی لڑکی ہیں جنہیں ان کی اعلیٰ ترین مسلسل تعلیمی کامیابی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ زارا زاہد علی شاہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اکتوبر میں جرمنی روانہ ہوں گی۔
The post دبئی میں زیر تعلیم پاکستانی لڑکی کے لیے سب سے بڑا تعلیمی اعزاز appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/BwqQjeR