اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بینچ کی تشکیل اور سو موٹو اختیار سے پاکستان کی سیاست کا تعین کیا جا رہا ہے، فل کورٹ بینچ بٹھائیں تاکہ تین جج صاحبان کی غلطی کا ازالہ کرنے کا موقع ملے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی مرضی سے فیصلے مانتی ہیں،کچھ بینچ پر ہمیں اعتراض ہے جو پاکستان کی سیاست پر اثر انداز ہو رہا ہے، تحریک انصاف کی سازش ملک کی تباہی کر رہی ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری کے ساتھ بیٹھی ہے، آڈیو لیکس کے بعدکوئی بات ڈھکی چھپی نہیں رہی، پاکستان کی سالمیت کے لیے تحریک انصاف کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،
عوام کے پیسے کی کرپشن سب سے بڑی کرپشن ہے، کئی عدالتی فیصلوں نے ملکی تاریخ پر اثرات ڈالے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عدالت کے بلانے پر چار سو بندے لے کر ساتھ گئے، عمران خان کے عدالت میں جتھے لے کر جانے پر سپریم کورٹ سوموٹو کیوں نہیں لے رہی؟عمران خان نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو رنِگ سے باہر کرنیکی کوشش کی، گزشتہ 6 سالوں میں 16 مقدمات نے سیاسی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا،6 سال سے جو سلسلہ جاری ہے اس کو ختم کرنا ہے۔
The post بینچ کی تشکیل اور سو موٹو اختیار سے پاکستان کی سیاست کا تعین کیا جا رہا ہے، فل کورٹ بینچ بٹھائیں ،ملک احمد خان appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/9N0YhCa