Type Here to Get Search Results !

کراچی میں بجلی 5روپے65پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان https://ift.tt/SFkaKuA

کراچی (این این آئی) کراچی میں بجلی 5روپے65پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے جس سے کراچی کے صارفین پر74کروڑ 70لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی ، اضافہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کیتحت 48 پیسے فی یونٹ اضافیکی درخواست کی ہے ، منظوری سے کراچی کے صارفین پر 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔کے الیکٹرک نے جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی بھی درخواست کی۔نیپرا اتھارٹی 31 مئی کو کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

The post کراچی میں بجلی 5روپے65پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/dz0XYQS

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.