Type Here to Get Search Results !

پاکستان آرمی کے گران باچا نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا https://ift.tt/ACWhYNZ

پشاور(این این آئی)پاکستان آرمی کے گران باچا نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، پنجاب کے عمر بٹ نے جونیئر مسٹر پاکستان ، سندھ کے ناصر بٹ نے مینز فزیک ،پنجاب کے شاہد خان نے ماسٹر پاکستان کا ٹائٹل حاصل کیا ، مجموعی طور پر پاکستان واپڈا نے 146 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن

، پاکستان آرمی نے9 8 پوائنٹس کے سات دوسری اور 29 پوائنٹس پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اس موقع پر مشیر کھیل ڈاکٹر ریاض انور مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہپاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اورچیئرمین ڈسپلنری کمیٹی ایشیا ء اورسیکرٹری کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن طارق پرویز سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں منعقدہ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں ملک بھر سے چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد ‘ گلگت بلتستان ‘پاکستان آرمی‘ پاکستان واپڈا‘ریلوے ‘ پولیس اور ایچ ای سی کے 200 سے زائد تن سازنے حصہ لیا جس میں مسٹر و جونیئر مسٹر پاکستان ، مینز فزیک اور ماسٹرز کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں پاکستان آرمی کے گران باچا نے مسٹر پاکستان ، پنجاب کے عمر بٹ نے جونیئر مسٹر پاکستان ، سندھ کے ناصر بٹ نے مینز فزیک ،پنجاب کے شاہد خان نے ماسٹر پاکستان کا ٹائٹل حاصل کیا، ان مقابلوں میں ججز کے فرائض چیف جج طارق پرویز ، ارشد مغل ( مسٹر پاکستان )خالد علی ( مسٹر پاکستان )عبدالعلی ( نیشنل چمپئن )شیراز محمد (نیشنل جج)محمد اقبال ( نیشنل جج)عامر اﷲ خان (نیشنل جج )عمران قریشی ( مسٹر پاکستان)ا ور افتخار احمد ( پاکستان آرمی) نے انجام دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق پرویز نے کہا کہ نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ2023 کا انعقاد اورپہلی مرتبہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے فٹنس چیلنج پاکستان کے مقابلے بہترین انداز میں منعقد کئے گئے طارق پرویز نے کہا کہ1952 سے لیکر آج تک جتنے بھی مسٹر پاکستان کے مقابلے ہوئے

وہ ہماری فیڈریشن کی زیر نگرانی ہوئے‘ ہماری فیڈریشن کا الحاق1952 سے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ فیڈریشن(IFBB) اور پاکستان اولمپک سے ہے جبکہIFBB کا الحاق اولمپک کمیٹی آف ایشیااو سی اے سے ہے اور آج تک1952 سے لیکر جتنے بھی مسٹر پاکستان بنے

وہ ہماری فیڈریشن کے بنے اسی کے علاوہ اور کوئی تصدیق شدہ تنظیم نہیں ‘انہوں نے کہا کہ مسٹر پاکستا ن کے مقابلوں میں ٹائٹل لینے والے کھلاڑیوں کو مسٹر ایشیا کے مقابلوں میں شرکت کا موقع دیا جائے گاجو 25 اگست کو لبنان کے شہر بیروت میں ہو رہے ہیں2023 کے مقابلے بھی پشاور میں منعقد ہو رہے ہیں جو کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

The post پاکستان آرمی کے گران باچا نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/d07NeQH

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.