Type Here to Get Search Results !

واپڈا2030 تک نیشنل گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ کم لاگت ، ماحول دوست پن بجلی شامل کریگا https://ift.tt/ACWhYNZ

لاہور( این این آئی)پانی اور پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے 2030 تک واپڈا نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کا اضافہ کرے گا۔ واپڈا کے ترجمان کے مطابق پن بجلی کی موجودہ پیداوار جو

تقریباًساڑھے 9 ہزار میگاواٹ ہے بڑھ کر دوگنا یعنی کم و بیش 20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔ ترجمان کے مطابق ان منصوبوں کے مکمل ہونے پر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں بھی 12ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔ سستی پن بجلی اورپانی کی یہ اضافی مقدار پاکستان کے اقتصادی استحکام اور معاشرتی ترقی میں مدد گار ثابت ہوگی۔واپڈا کے ان زیرتعمیرمنصوبوں میں دیا مر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مہمند ڈیم، تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ، نائے گاج ڈیم، کرم تنگی ڈیم، کچھی کینال اور کے فور پراجیکٹ قابل ذکر ہیں۔ وفاقی حکومت کی امداد اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی معاونت سے یہ منصوبے 2024 سے 2030کے دوران مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔

The post واپڈا2030 تک نیشنل گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ کم لاگت ، ماحول دوست پن بجلی شامل کریگا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/VL3OWwk

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.