Type Here to Get Search Results !

شہباز شریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں، چودھری پرویز الٰہی https://ift.tt/I6QwlaN

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ، سابق چیئرمین شکایات سیل زبیر احمد، ڈاکٹر زین علی بھٹی، فیاض تبسم اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے ملاقات کر کے

ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو کی ۔پرویز الٰہی نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں، اس طرہ امتیاز کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ شہباز شریف کو فقیروں کی گینزبک میں شامل کر دیا جائے۔پرویز الہی نے کہا کہ شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ چائے میں چینی اور کھانے کو بسکٹ نہیں ملیں گے، ہر وزیر بجلی کا بل خود ادا کرے گا، آئی ایم ایف شہباز شریف کے فیصلوں پر شادیانے بجا رہا ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ اتنا سمجھ دار وزیر اعظم ہم نے دنیا میں نہیں دیکھا۔انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس سمیت بیشتر جج اسی بنچ میں شامل تھے جس نے عمران خان کے عدم اعتماد پر فیصلہ دیا تھا، اس فیصلے پر تو مریم اور مریم کے ابا جی سمیت رانا ثنا اللہ و دیگر تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے۔

The post شہباز شریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں، چودھری پرویز الٰہی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/pSUZGxA

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.