Type Here to Get Search Results !

پاکستان کا وہ شہر جہاں اگلے 10روز تک دن کو گرمی اور رات کے وقت ٹھنڈ رہے گی ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی https://ift.tt/NaYVjB3

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 10 روز تک کراچی میں دن کے وقت موسم گرم اور رات میں ٹھنڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی میں تیز دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ ہوا

جبکہ صبح کے وقت کم سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران دن کے اوقات میں مغربی ہوائیں جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازنے بتایاکہ اگلے 10 روز کے دوران مغرب کی جانب سے سندھ بشمول کراچی میں کسی نئے سلسلے کا امکان نہیں ہے، دن کے وقت قدرے گرمی جبکہ رات میں خنکی برقرار رہ سکتی ہے۔سردار سرفرازنے کہاکہ 28 فروری کو ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جوشمالی علاقہ جات پر اثرانداز ہوسکتا ہے، موسم سرما کا دورانیہ فروری کے اختتام تک ہوتا ہے، مارچ کے اوائل میں بہار کے موسم کا آغاز ہوجاتا ہے جو مارچ کے وسط تک برقرار رہتا ہے۔

The post پاکستان کا وہ شہر جہاں اگلے 10روز تک دن کو گرمی اور رات کے وقت ٹھنڈ رہے گی ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/sHuLKp5

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.