Type Here to Get Search Results !

فنڈز منتقلی کیس،شہزاد اکبر وطن واپس نہ بھی آئے تو ریفرنس دائر ہو جائیگا، نیب ذرائع https://ift.tt/oEwmvJr

اسلام آباد (این این آئی)نیب ذرائع نے کہا ہے کہ سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر وطن واپس نہ بھی آئے تو ریفرنس دائر ہو جائے گا۔برطانیہ سے ریکور فنڈز کی بحریہ ٹان منتقلی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے فیصل واوڈا کے

علاوہ کچھ مزید سابق وزرا کے بیان ریکارڈ کر لئے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق نیب کو 3 دسمبر 2019 کی کابینہ میٹنگ سے متعلق متعدد گواہیاں مل گئی ہیں، ان بیانات کی روشنی میں شہزاد اکبر و دیگر کیخلاف کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کافی بیانات و شواہد موجود ہیں، شہزاد اکبر وطن واپس نہ بھی آئے تو ریفرنس دائر ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کابینہ میں کیا بریفنگ دی، کیسے ریکارڈ سِیل ہوا، میٹنگ کا احوال سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق اتحادیوں نے نیب کو بتا دیا ہے، بیانات ریکارڈ کرانے والوں میں ایم کیو ایم کے سابق وزرا شامل ہیں۔

The post فنڈز منتقلی کیس،شہزاد اکبر وطن واپس نہ بھی آئے تو ریفرنس دائر ہو جائیگا، نیب ذرائع appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/BHgtSbm

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.