Type Here to Get Search Results !

عمران خان سوچ لیں وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرت کرنے کو تیار ہیں، خواجہ سعد رفیق https://ift.tt/oEwmvJr

لاہور ( این این آئی)وفاقی وزیر ریلویز و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے مذاکرات فیصلہ کیا تو مطالبات دوطرفہ ہوں گے ،عمران خان سوچ لیں وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرت کرنے کو تیار ہیں تا اپنے مقصد کے حصول کیلئے انکا کوئی اصول نہیں،

اب عمران خان کا جھوٹابیانیہ باقی ہے نہ نام نہاد دیانت کا افسانہ اور نہ ہی پہلے سے سہولت کار ،الیکشن ہوئے تو خم ٹھونک کر مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں قانون سازی کیلئے بنتی ہیں توڑنے کیلئے نہیں ،تمام اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے ، ہم اسمبلیوں کی تحلیل کے عمل کی حمایت نہیں کرتے۔مذاکرات ہمیشہ سے سیاسی جمہوری عمل کا حصہ ہیں ، پیچیدہ مسائل کا واحد حل بات چیت ہی ہے ۔مگر چیئرمین پی ٹی آئی اچھی طرح سوچ لیں کیا وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں ؟ ، یا اپنے مقصد کے حصول کیلئے ان کا کوئی اصول نہیں ؟۔عمران خان یہ بھی سوچ لیں کہ کیا وہ قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی میں دو صوبائی اسمبلیاں توڑ کر صوبائی انتخابات کے لئے تیار ہیں؟۔پی ڈی ایم نے مذاکرات فیصلہ کیا تو مطالبات دوطرفہ ہوں گے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ خوش فہمی نکال دیں کہ ہم انتخابات سے بھاگیں گے یا رکاوٹیں کھڑی کرینگے ۔اب عمران کا جھوٹابیانیہ باقی ہے نہ نام نہاد دیانت کا افسانہ اور نہ ہی پہلے سے سہولت کار ،الیکشن ہوئے تو خم ٹھونک کر مقابلہ کیا جائیگا۔

The post عمران خان سوچ لیں وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرت کرنے کو تیار ہیں، خواجہ سعد رفیق appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/WdRkoKz

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.