Type Here to Get Search Results !

سیاحوں کے لئے اہم خبر، مری میں برفباری کا امکان https://ift.tt/37OBXGt

لاہور (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پراونشیل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے کل تک مری میں ہلکی برف باری کا امکان ہے، مری جانے والے غیر مقامی افراد اور سیاح موسمی صورتحال کو

مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔انہوں نے بتایا کہ مری میں برف باری سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، برف باری والے علاقوں میں مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے مری میں 13 فسیلیٹیشن سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کے لیے ریلیف کیمپس بھی قائم کیے جا چکے ہیں، سیاح حضرات دھند اور برف باری میں محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں اور عوام الناس خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری موسمی صورتحال سے آگاہی اور ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرز یا پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر 24 گھنٹے کال کر سکتے ہیں۔

The post سیاحوں کے لئے اہم خبر، مری میں برفباری کا امکان appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/tTIFXwY

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.