لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ میں ایک ہی دن کے دوران اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے اکاونٹ میں 15 کروڑ روپے منتقل ہوگئے۔بتایا جارہا ہے کہ اے ایس آئی سمیت پولیس اہلکاروں کے اکانٹ میں 5، 5 کروڑ روپے منتقل ہوئے ہیں۔ جن کے اکانٹس میں یہ رقم منتقل ہوئی ہے
ان میں اے ایس آئی نثار احمد (ہیڈ محرر تھانہ آریجا)، اہلکار سدھیر کلہوڑو(نائب محرر پولیس لائن لاڑکانہ)اور اہلکار علی رضا(ون فائیو لاڑکانہ)میں تعینات ہیں۔ اے ایس آئی نثار احمد نے کہا کہ لاڑکانہ بینک سے ایس ایم ایس موصول ہوا ہے کہ اکانٹ میں 5 کروڑ منتقل ہوئے ہیں۔اہلکار سدھیر کلہوڑو نے کہاکہ بینک سے تنخواہ نکلوانے گیا تو اکانٹ میں 5 کروڑ روپے پڑے تھے۔اہلکار علی رضا تنیو کے مطابق ان کے اکانٹ میں لگ بھگ 83 ہزار کی رقم موجود تھے، لیکن پتہ نہیں کہ یہ 5 کروڑ کہاں سے آگئے۔ اے ایس آئی اور ان تمام اہلکاروں نے اپیل کی ہے کہ ہمارا ان پیسوں سے کوئی تعلق نہیں، اعلی حکام ہمارے اکانٹ میں منتقل رقوم کا نوٹس لیں۔واضح رہے کہ اے ایس آئی کا تعلق لاڑکانہ جبکہ پولیس اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی سے ہے۔ لاڑکانہ میں ایک ہی دن کے دوران اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے اکاونٹ میں 15 کروڑ روپے منتقل ہوگئے۔بتایا جارہا ہے کہ اے ایس آئی سمیت پولیس اہلکاروں کے اکانٹ میں 5، 5 کروڑ روپے منتقل ہوئے ہیں۔
The post ایک ہی دن میں 3پولیس اہلکاروں کے اکائونٹس میں 15 کروڑ منتقل appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/DLZmiXG