لندن(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ، ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد علیم خان نے میڈیا سے سیاست پر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ موسم کی بات پوچھیں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔انہوںنے کہاکہ لندن کے موسم کا پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔بعد ازاں مریم نواز بھی حسن نواز کے دفتر سے روانہ ہوگئیں اور اس دوران ان سے سوال کیا کہ پاکستان میں کیا ہونے جارہا ہے؟ اس پر مریم نے کہاکہ میڈیا سے اندر بیٹھ کر بات ہوگی۔پنجاب حکومت کی تبدیلی کے سوال پر جواب میں انہوںنے کہاکہ تمام باتیں ابھی بتادوں؟ اتنی بات فیملی سے نہیں ہوتی جتنی میڈیا سے ہوتی ہے۔
The post علیم خان اور عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/DyVq3HR