Type Here to Get Search Results !

ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمدسے قبل سوات میں افسوسناک واقعہ https://ift.tt/Hf7yeRu

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)صوبۂ خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈیویژن کے ضلع سوات میں اسکول وین پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق سوات میں چار باغ کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 طالب علم زخمی ہو گئےملزمان فائرنگ واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔زخمی طالب علموں اور جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے دنیا بھر میں سرگرم اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 12 اکتوبر کو وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔25 سالہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔روزنامہ جنگ میں افضل ندیم ڈوگرکی خبر کے مطابق سیکورٹی ذرائع کاکہنا ہے محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسف زئی کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات کر رہا ہے۔ملالہ یوسف زئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔

The post ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمدسے قبل سوات میں افسوسناک واقعہ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/TVrcC9G

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.