Type Here to Get Search Results !

بینک کھلتے ہی امریکی ڈالر کا ریٹ دھڑم سے گر گیا https://ift.tt/Hf7yeRu

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سفر مسلسل جاری ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 42 پیسے سستا ہونے کے بعد 218 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے۔

The post بینک کھلتے ہی امریکی ڈالر کا ریٹ دھڑم سے گر گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/lvoGxhW

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.