Type Here to Get Search Results !

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کرنے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی https://ift.tt/E1aWUr0

ٹنڈوالہ یار (آن لائن)الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کرنے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر آگئے پی ٹی آئی کارکنان نے حیدرآباد اور میرپور خاص روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کارکنان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما فدا حسین چوہان جاوید کالرو کاشف قائمخانی وجاہت قائمخانی ذاکر قائمخانی دیگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا ہے وہ فیصلہ عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کی عوام کے خلاف ہے اس فیصلے کو الیکشن کمیشن کو سوچنا ہوگا اور ہم اس فیصلے پر کسی بھی طرح خاموش نہیں بیٹھیں گے ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور جلد اس فیصلے پر نظر ثانی ہوگی فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے اس لئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہونے کا ثبوت دیا ہے جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کی گئی تھی۔

The post عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کرنے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/EMU4aV0

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.