ملتان (این این آئی)سینئرسیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐکا سبز حلالی پرچم تا قیامت سر بلند رہے گا جسے دنیا کی کوئی طاقت سرنگوں نہیں کر سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے نمائندہ اجلاس میں صدارتی خطاب میں کیا جس کا اہتمام انجمن اسلامیہ کے
94 سالہ جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی،درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی مہمانان خصوصی تھے۔سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انجمن اسلامیہ کی ایک مکمل تاریخ ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا،ربیع الاول کے موقع پر مکمل اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے۔مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے اب تک جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے،ہمیں توقع ہے 12 ربیع الاول کو سابقہ سالوں سے بہتر انتظامات ہوں گے،اجلاس میں سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سید عامر گیلانی،صدرالدین گیلانی،سیدتصویر گیلانی ضیا گیلانی،مخدوم ناصر حسین ہاشمی،خاور شفقت بھٹہ،ملک یوسف،ملک عمران یوسف،چوہدری یسین، ملک قدیر کھوکھر،سرور شاہ بخاری،ذاہد بہار ہاشمی، ڈاکٹراکمل مدنی،الحاج اشرف قریشی،ملک سجاد،دلاور قادری،میعن قادری، شہباز قادری،تاج محمد تاج،عامر شہزاد صدیقی،عامر محمدد نقشبندی،مخدوم غونث انور گیلانی،مخدوم عالمین گیلانی،اصف رسول اعوان،مامون گیلانی،ضیغم گیلانی،شاہد یوسف،عبدالرحمن یوسف،اعجاز سیعدی،انیس عباسی،یوسف فوجی، سیمت بڑی تعداد میں احباب نے شرکت کی مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے دعا کرائی۔
The post نبی کریم ؐکا سبز حلالی پرچم تا قیامت سر بلند رہے گا جسے دنیا کی کوئی طاقت سرنگوں نہیں کر سکتی، مخدو م جاوید ہاشمی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/fngCG9U