اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت اور انتظامیہ نے عمران خان کے اسلام آباد میں ممکنہ لانگ مارچ و دھرنے سے نمٹنے کے لئے دبنگ تیاری کر لی، اگر کسی نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو آسمان سے آنسو گیس برسے گی۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے دھرنے نام پر افرتفری سے نمٹنے کی بھرپور تیاری کر لی ہے۔
ہنگامہ آرائی روکنے کیلئے عمران کو نظربند بھی کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا بتا نا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے ہیں۔دھرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا۔اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کر کے امتحانات ملتوی کرد یے جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کو دس ڈرون فراہم کیے جائیں گے جن کے زریعے شیل مظاہرین پر پھینکیں جائیں گے۔ سیکورٹی ادروں کو پہلے ہی ساٹھ ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے ہیں۔اسلام آباد کو پولیس سمیت پچیس ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس پچاس ہزار ربڑ گولیاں ہونگی۔ اینٹی رائیٹ کے لئے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔ہنگامہ ا?رائی کے سہولت کاروں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔سیکورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے فنانسرز کے گرفتاریوں کے لیے لسٹیں تیار کر لی ہیں۔عمران خان نے اگر بنی گالہ سے دھرنے کا اعلان کیا تو بنی گالہ کو سب جیل قرار سے کر انہیں وہیں ہاؤس اریسٹ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے عمران خان کے قریبی ساتھیوں کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔
The post ممکنہ لانگ مارچ و دھرنا ریڈ زون میں گھسا تو ڈرون طیاروں سے شیل برسیں گے،دھرنے سے نمٹنے کی دبنگ حکمت عملی تیار appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/otIH8nz