اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے لندن پہنچنے میں ایک دن کی تاخیر ہوگئی ہے۔مریم نواز پاکستان سے لندن جاتے ہوئے جنید صفدر سے ملاقات کیلئے دوحہ میں رک گئیں۔مریم نواز کا دوحہ میں سابق سینیٹر سیف الرحمان کی رہائش گاہ پر قیام بارے بتایاگیا ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز جمعرات کو اپنے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو کے ہمراہ لندن جائیں گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی تھی۔عدالت عالیہ نے مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔مریم نواز کو 3 سال بعد لاہور ہائی کورٹ سے گزشتہ روز پاسپورٹ ملا تھا۔
The post مریم نواز کے لندن پہنچنے میں ایک دن کی تاخیر، دو حہ رک گئیں appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/avrtGIn