کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے گلشنِ اقبال میں قائم عمران خان کرکٹ گرائونڈ کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔انتظامیہ کے مطابق نوٹس دینے کے باوجود گرائونڈ میں سیاسی جماعت کی جانب سے کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کارروائی کو سندھ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔
گلشن اقبال میں ضلعی انتظامیہ شرقی نے پراپرٹی پر قبضے کے خلاف ایڈمنسٹریٹر شکیل احمد کی سربراہی میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کرکٹ گرائونڈ کا قبضہ چھڑوا کر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی ایڈمنسٹریٹر شکیل احمد نے بتایاکہ گرائونڈ کا نام، تختی سب ہٹا کر یہاں ضلعی انتظامیہ کا بورڈ لگایا جائے گا۔
دو سال سے گرانڈ میں سیاسی جماعت کی جانب سے کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں۔ نوٹس کے باوجود پارک خالی نہیں کیا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں پارکوں کو اصل حالت میں لانا ہے اسی لیے آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرانڈ میں تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان کی تختی بھی آویزاں تھی۔دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ سندھ حکومت کی پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔
گلشن اقبال میں عوام کے پیسے سے بنائے عمران خان کرکٹ گرانڈ میں کے ایم سی نے آپریشن کیا۔ پہلے رہنمائوں کے ذاتی کاروبار اور اب عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اس گرانڈ کو اس لیے ختم کیا جارہا ہے کیونکہ یہ عمران خان کے نام سے منسوب ہے۔ حکومت املاک کو نقصان پہنچا سکتی ہے لیکن عوام کے دلوں سے عمران خان کو نکالنا ممکن نہیں ہے۔
The post عمران خان کے نام سے منسوب گرائونڈ کو سیل کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/uFam8Rv