لاہور( این این آئی )جناح ہائوس حملہ کیس کے شبہ میں پکڑے جانے والے افراد کے لواحقین نے کہا ہے کہ اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات بھی نہیں ہونے دی جارہی ۔پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خاتون گلشن بی بی نے کہا کہ آٹھ روز قبل میرے داماد ساجد اور دیگر تین بچوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور کچھ نہیں بتایا جارہا ۔ پولیس نے خالہ اور پھوپھو زاد چار کزنوں شہباز، ساجد، رستم اور جاوید کو گرفتار کیا، کوئی بچہ رکشہ چلاتا ہے ،کوئی فروٹ کی ریڑھی لگاتا ہے۔
خاتون عائشہ نے کہا کہ میرے بھائی عمر فاروق کو پولیس گلشن راوی ڈی بلاک گھر سے لے گئی، نو دن ہوگئے بھائی عمر سے ملاقات نہیں ہوئی، سی سی پی او آفس سے لاہور پریس کلب پریس جا کر پریس کانفرنس کرنے کو کہا گیا، پہلے میرے بھائی عمر کو اوکاڑہ جیل لے جایا گیا پھر واپس لاہور لے آئے۔ عمر کے کزن محمد اصغر نے کہا کہ سی سی پی او آفس بلوا کر معافی نامہ پر دستخط کروائے گئے اور پریس کلب جانے کو کہا۔ کہا گیا لاہور پریس کلب جا کر ماجرہ بتائیں تو آپ کے بچوں کو رہائی مل جائے گی۔
The post آٹھ روز قبل میرے داماد ساجد اور دیگر تین بچوں کو پولیس نے گرفتار کیا کچھ نہیں بتایا جارہا ، لواحقین کی پریس کانفرنس appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/P6OfIUx