Type Here to Get Search Results !

وزیراعظم سے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی https://ift.tt/fxFRUsg

لندن(این این آئی)سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ میری ذاتی خواہش ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے ،جلد اپنے مادر وطن کا دورہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار حمزہ یوسف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ میری ذاتی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے، جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ حمزہ یوسف نے کہا کہ پاکستان میرا مادر وطن ہے اوردل کے قریب ہے، جلد دورہ پاکستان کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی سرزمین کا بیٹا ہوں۔ حمزہ یوسف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں باہمی تجارت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔

The post وزیراعظم سے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/FZ0o6Xb

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.