Type Here to Get Search Results !

ٹرانسپورٹ اڈے میں بے قاعدگیوں پر نیب نے مراد سعید کو نوٹس جاری کر دیا https://ift.tt/23ise9a

سوات(این این آئی)نیب پشاور نے رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنی فیصل موورز سوات کے ٹرانسپورٹ اڈے میں بے قاعدگیوں پر نوٹس جاری کر دیا۔نیب پشاور کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق مراد سعید پر اپنے فرنٹ مین افضل خان، ڈاکٹر شوکت، حمید اور فضل مولا کے ذریعے بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں۔نیب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو ٹی ایم اے کبل میں غیر قانونی طور پر بھرتی اور ترقی دینے پر بھی نوٹس جاری کیا ہے۔نیب کی جانب سے کلیم سعید کو24مئی میں نیب پشاور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب شازیہ نواز کو اپنے تمام کوائف اور ثبوت جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

The post ٹرانسپورٹ اڈے میں بے قاعدگیوں پر نیب نے مراد سعید کو نوٹس جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/6w0AFiR

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.