Type Here to Get Search Results !

8 سال سے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کس ادارے پر قابض بیٹھے ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف https://ift.tt/dAukxYO

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 8 سال سے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر صاحب ہاکی فیڈریشن پر قابض بیٹھے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے متعلق معاملہ التوا پڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ صاحب باہر کے سیر سپاٹے سرکار سے کر رہے ہیں، سرکاری اداروں میں اس طرح کے بہت سے لوگ بیٹھے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قبضہ کیا ہوا ہے، معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجا جائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 22، 23 سال سے اولمپکس پر بھی ایک شخص قابض ہے۔

The post 8 سال سے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کس ادارے پر قابض بیٹھے ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/FB472yD

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.