لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مزید12سینئر ارکان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اکیس سال پارٹی کے ساتھ رہنے والوں نے بھی کنارہ کشی کافیصلہ کر لیا ہے، فوری طور پر12ارکان پارٹی سے الگ ہوں گے، آئندہ کچھ دنوں میں جنوبی پنجاب کے40لوگوں نے بھی خود کو پارٹی سے الگ کرنے کی تیاری کر لی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت پنجاب اسمبلی کے سابق ارکان میں سے مزید 12ارکان ناراض ہیں جو پا رٹی چھوڑ دیں گے اور جلد پریس کانفرنس کریں گے۔پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والوں کاتعلق لیہ، ڈیرہ غازی خان ، مظفرگڑھ، راجن پوراور بھکرسے ہے ۔کوٹ ادو اوررحیم یارخان سے بھی سیاستدان پارٹی سے الگ ہونے کے لئے تیار ہیں۔
The post تحریک انصاف کے مزید 12سینئر ارکان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ، مزید 40 افراد کی بھی علیحدگی کی تیاری appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/qiuUtTD