Type Here to Get Search Results !

وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا https://ift.tt/vFcWkXh

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں تشویشناک رپورٹ جمع کروا دی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہر روز 2 افراد کا اغوا، ہر دوسرے روز قتل اور اقدام قتل کی

ایک واردات تو ہر چوتھے روز ایک بچے کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گزشتہ ایک سال کے دوران جرائم کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوا ہے، ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 787 مقدمات اغوا کے درج ہوئے جبکہ 160 افراد کو قتل کر دیاگیا تو اقدام قتل کی 264 وارداتیں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے دوران گھروں کے اندر مسلح ڈکیتی کی 37 واردتیں ہوئیں، جبکہ کمسن بچوں سے جنسی زیادتی کے کل 79 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ذیادتی کا نشانہ بننے والوں میں 50 لڑکے اور 29 لڑکیاں شامل ہیں۔حکام کے مطابق اس عرصے کے دوران وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے 1143 وارداتیں سامنے آئیں، اسلام آباد میں 507 گاڑیاں اور 2637 موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

The post وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/MzpQLjn

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.