اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت اور اپوزیشن کے بیک ڈور مذاکرات میں گارنٹی پر ڈیڈلاک برقرار ہے ، ن لیگ گارنٹی چاہتی ہےکہ جوبات طےہوگی عمران خان تسلیم بھی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے بیک ڈور مذاکرات میں گارنٹی پر ڈیڈلاک برقرار ہے
، ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ دوستوں کے ذریعے بات چیت پر دونوں اطراف میں اعتماد کا بھی فقدان ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ گارنٹی چاہتی ہےکہ جوبات طےہوگی عمران خان تسلیم بھی کریں گے، پیپلزپارٹی بھی ڈیڈ لاک کوختم کرنےمیں کردار ادا کرے گی۔ذرائع کے مطابق دونوں جانب گارنٹی کے بعد باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔یاد رہے گذشتہ روز آصف زرداری نے وزیراعظم کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن کومذاکرات کرنےہیں توشہباز کےپاس جانا ہوگا لیکن مذاکرات کیلئےشرائط نہ رکھی جائیں۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔اسدقیصر کا کہنا تھا کہ حکومت کیساتھ بات کیلئے تیار ہیں لیکن شرط ہے پہلے اسمبلی تحلیل کریں ہم دوبارہ اقتدارمیں آئیں گےتوپاکستان کےمستقبل کیلئےکام کریں گے۔
The post حکومت اور اپوزیشن کے بیک ڈور مذاکرات میں گارنٹی پر ڈیڈ لاک برقرار appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/SilPuIp