Type Here to Get Search Results !

وفاقی کابینہ نے خود کو عدلیہ کا فیصلہ نہ ماننے کے اعلامیے سے الگ نہ کیا تو الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجیں گے، فواد چوہدری https://ift.tt/qCbFAZ5

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے اندر خود کو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کے اعلامیے سے الگ نہ کیا تو ان کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوایا جائے گا ،پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے اگر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق

پیشرفت نہیں ہوتی تو آرٹیکل204میں نا اہلی ہونی ہے اور اس کے ساتھ تین سال کی سزا بھی ہو سکتی ہے ، محکمہ داخلہ کے افسران کے پاس جے آئی ٹی بنانے کا اختیار ہی نہیں اور لاہور ہائیکورٹ نے ہماری درخواست پر سوموار کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے ہر اس فرد کی جیت ہے جو آئین ،قانون اور اداروں پر یقین رکھتا ہے ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پانچواں دن ہے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں ، اب وہ عوامی چیف جسٹس بن چکے ہیں ، سپریم کورٹ کے ججز نے جو عزت اور تکریم کمائی ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں بہت کم مثالیں ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز نے گھٹیا مہم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آئین کا تحفظ کیا ہے دستور کا ساتھ دیا ہے جس پر پوری قوم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کی جس میٹنگ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا گیا ہے ہم نے اس حوالے سے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے کا مطلب پاکستان میں آئین سے بغاوت کرنا ہے اور انارکی پھیلانا ہے ، انصاف لائرز فورم نے ان وزراء کی تفصیل مانگی ہے جو وزراء کابینہ کی میٹنگ میں شامل ہوئے ۔اگر اگلے بارہ گھنٹے تک شہباز شریف سمیت وہ تمام وزراء جن کی طرف سے یہ اعلامیہ آیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے مسترد کرتے ہیں انہوںنے خود کو اس سے الگ نہ کیا تو ان کے خلاف آرٹیکل63اے کے تحت الیکشن کمیشن کوریفرنس بھجوا رہے ہیں کہ ان کو ڈی سیٹ کیا جائے کیونکہ یہ اعلامیہ آرٹیکل 2اے اور68 اورآئین کی دیگر جوبنیادی شقیںہیں ان کی خلاف ورزی ہے ،یہ نظریہ پاکستان کے خلاف جا کر کام کیا گیاہے،پاکستان کا نظریہ آرٹیکل2اے میں بیان کیا گیا ہے ،

پہلا حصہ ہے کہ پاکستان میں مقتدر اعلیٰ اللہ کی ذات ہے اس کے بعد اختیارات منتخب لوگوں کا اختیار ہے ،جن لوگوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو رد کیا ہے انہوں نے نظریہ پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے ان کو ڈی سیٹ کیا جائے ۔ اس کے علاوہ انصاف لائرز فورم مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت جماعت رجسٹریشن کی منسوخی کے لئے بھی ریفرنس جمع کرائے گی ،ایک سزا یافتہ مجرم لندن سے بیٹھ کر پارٹی کو چلا رہا ہے

اور یہ کہہ رہا ہے کہ فیصلہ دینے والے تین ججز کے خلاف ریفرنس فائل کر دیں ۔ان بیوقوفوں کو پتہ ہی نہیں کہ فیصلے کے اوپر ریفرنس فائل نہیں ہوتا ۔ سیشن جج روزانہ مجرموں کو سزا دیتے ہیں اور اپیل میں یہ خارج ہو جاتی ہیں تو کیا اس سیشن جج کو سزائے موت دیدیں۔ مسلم لیگ (ن) عملاًایک مفرور کے ہاتھ میں یر غمال ہے جو الیکشن ایکٹ اورآئین کی بھی خلاف ورزی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں وقت مقر ر کیا ہے اگر یہ اس سے ادھر اُدھر ہوںگے تو توہین عدالت میں آرٹیکل204کے تحت ویسے ہی نا اہلی ہونی ہے اور اس کے ساتھ سزا بھی ہو سکتی ہے ، وزیر اعظم اور وزراء تین سال کے لئے جیل بھی جا سکتے ہیں اور ہم اس کی درخواست کریں گے کہ ان کو صرف نا اہل نہ کریں بلکہ ان کو جیل میں بھی بھیجا جانا چاہیے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہے ، نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی ، آئی جی پنجاب عثمان انور اور سی سی پی بلال صدیق کمیانہ ظل شا قتل کیس میں ہمارے مرکزی ملزم ہیں ان کے سامنے پیش ہو جائیں یہ تو زیادتی کیا ہو گی، جے آئی ٹی کی تشکیل کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی ،

انسداد دہشتگردی کے قانون میں واضح ہے کہ محکمہ داخلہ کے افسران کے پاس جے آئی ٹی بنانے کا اختیار اختیار نہیں ہے ،درخواست پرپیر کے روز نوٹس ہو گیا ہے جس پر حکومت اپنا جواب دے ، اب یہ کیس عدلیہ میں ہے اس لئے جب تک اس پر فیصلہ نہیں ہو اجتا جے آئی ٹی کام نہیں کرے گی ۔

The post وفاقی کابینہ نے خود کو عدلیہ کا فیصلہ نہ ماننے کے اعلامیے سے الگ نہ کیا تو الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجیں گے، فواد چوہدری appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/m5PgxNw

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.