Type Here to Get Search Results !

بری حرکات سے منع کرنے پر مشتعل بیوی نے ساتھیوں کے ہمراہ شوہر کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا https://ift.tt/odnDAga

فیصل آباد (این این آئی) تھانہ گلبرگ کے علاقہ اے بی سی روڈ پر بری حرکات سے منع کرنے پر مشتعل بیوی نے ساتھیوں کے ہمراہ شوہر کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے خاتون سعدیہ اور اسکے دو ساتھی ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اے بی سی روڈ کے رہائشی طارق جاوید نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے بھائی عابد حسین کی شادی سعدیہ سے ہوئی۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ سعدیہ کا کردار ٹھیک نہیں ہے جس پر شوہر عابد حسین نے بیوی کو بری حرکات سے منع کیا تو اس نے اس بات کا برا مناتے ہوئے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اے بی سی روڈ پلی کے قریب خاوند کو گھیر لیا، بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سعدیہ نے گولی مار کر عابد کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئی، مضروب کو ہسپتال داخل کروا دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

The post بری حرکات سے منع کرنے پر مشتعل بیوی نے ساتھیوں کے ہمراہ شوہر کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/xCyvefN

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.