Type Here to Get Search Results !

پاکستان میں اس سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دگنی سے زیادہ ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کر دیا https://ift.tt/IwDhePR

کراچی(این این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئوٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دگنی سے زیادہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے متعلق آٹ لک رپورٹ جاری کردی ،

جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار رہیگی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے معاشی شرح نمو کم رہیگی اور پاکستان کی پیداوارمتاثرہوئی جومہنگائی بڑھنے کا سبب ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کوکرنٹ اکانٹ خسارے اور فارن ایکسچینج ذخائرمیں کمی کا سامناہے جبکہ پاکستان کی گروتھ میں 0.6 فیصد کمی بھی ہوئی ہے۔آئوٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا مالی خسارہ 6.9فیصدتک پہنچ رہاہے جبکہ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2فیصدتک ہوگی،مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.2فیصد تھی، اس سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دگنی سیزیادہ 27.5 فیصد تک ہوگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق گزشتہ 20 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 بڑے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔

The post پاکستان میں اس سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دگنی سے زیادہ ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/GNLHeqn

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.