ابو ظہبی(این این ائی)متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات 29 رمضان 20 اپریل سے 3 شوّال تک ہوں گی۔اگر 29 رمضان کو چاند نظر آجاتا ہے تو عید الفطر کی تعطیلات 20 اپریل سے 23 اپریل تک ہوں گی تاہم چاند نظر نہ آنے کی صورت میں تعطیلات پانچ روز یعنی 29 اور 30 رمضان اور یکم سے 3 شوّال تک ہوں گی۔متحدہ عرب امارات میں ممکنہ طور پر عید 21 اپریل بروز جمعے کو ہوگی۔ مملکت میں عید الفطر 29 رمضان سے 3 شوّال تک ہوں گی۔قبل ازیں سعودی عرب نے بھی 21 سے 24 اپریل تک عید الفطر کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔پاکستان میں عید الفطر کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو 21 اپریل سے 25 اپریل تک ہوں گی۔
The post متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/YJmKalB