پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت مالی مشکلات کا شکار ، صوبائی کابینہ نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخوہیں دینے سے معذرت کرلی ۔ نگران مشیر برائے خزانہ حمایت اللہ نے کہا کہ کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق جنرل سیلز ٹیکس آن گْڈزاینڈ سروسز کے رولز بنانے کی بھی منظوری دیدی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران مشیر برائے خزانہ حمایت اللہ نے کہاکہ ہم نے آئی ایم ایف کی آخری شرط کو بھی پورا کرتے ہوئے جنرل سیلز ٹیکس آن گْڈزاینڈ سروسز کے رولز بنا دئے ہیں ، نیشنل ٹیکس کمیشن میں اتفاق ہوا کہ صوبوں کے درمیان یہ ٹیکس ففٹی ففٹی ہوگا ، ان رولز سے سالانہ چھ ارب روپے کی آمدن صوبے کو ملے گی ۔ مشیر برائے خزانہ نے کہاکہ کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں بھی یکم مئی کو روٹین کے مطابق ادا کی جائے گی۔
The post صوبائی کابینہ نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے سے معذرت کرلی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/0QyntTW