نیویارک(این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں تاخیر سے نئے بجٹ کی تیاری کا شیڈول متاثر ہونے لگا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس ریونیو، مالی خسارے، ترقیاتی بجٹ اور اہم اہداف کی آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ سیاسی اور معاشی بے یقینی کے باعث بجٹ 24-2023 کا اسٹریٹجی پیپر تیار نہیں ہوسکا۔
بجٹ اسٹریٹجی پیپر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظوری کیلئے پلان تھا۔دوسری طرف ترقیاتی اور جاری اخراجات کیلئے بجٹ کی حد مقرر کرنے کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بھی تاحال طلب نہیں کیا جا سکا، بجٹ سے متعلق نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے شیڈول ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ سے منظوری کیلیے بجٹ دستاویز کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دی جائے گی جبکہ بجٹ جون کے پہلے ہفتے کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا پلان ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار ہونے کا امکان ہے، ٹیکس ریونیو، مالی خسارے، ترقیاتی بجٹ اور اہم اہداف کی عالمی مالیاتی ادارے سے منظوری لی جائے گی۔
The post آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، بجٹ تیاری کا شیڈول متاثر ہونے لگا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/UQs4bNF