دوحہ ( این این آئی) قطر کو فیفا ورلڈکپ 2022ء کے بعد ایک اور عالمی کپ کی میزبانی مل گئی۔باسکٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی فیبا نے اعلان کیا کہ قطر 2027ء کے مینز باسکٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کے تمام میچز دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جائیں گے۔قطر مینز باسکٹ بال کے ایونٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطی اور پہلا عرب ملک ہوگا۔2027ء کے باسکٹ بال ورلڈکپ میں 32 ٹیمیں شرکت کریں گی، عالمی رینکنگ میں 89 پوزیشن پر موجود قطر ایونٹ کی میزبانی کرنے کی وجہ سے براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرے گا۔فیبا باسکٹ بال ورلڈکپ 2023 کی میزبانی مشترکہ طور پر فلپائن، جاپان اور انڈونیشیا کے سپرد ہے، یہ ایونٹ 25 اگست سے 10 ستمبر تک منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ قطر نے 2022 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کی تھی۔
The post فٹبال ورلڈکپ کے بعد قطر کو ایک اور عالمی کپ کی میزبانی مل گئی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/iSZGygW